سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 364 پاکستانی قیدی ہیں،ان کے لئے قونصلر سطح کی رسائی کا انتظام موجود ہے،سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔21دسمبر(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 364 پاکستانی قیدی ہیں‘ عدالتی کارروائی اور تفتیش کے دوران سعودی حکومت ملزموں کو ترجمے کی سہولت فراہم کرتی ہے‘ قیدیوں کے لئے قونصلر سطح کی رسائی کا انتظام بھی موجود ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان …

اسلام آباد ۔21دسمبر(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 364 پاکستانی قیدی ہیں‘ عدالتی کارروائی اور تفتیش کے دوران سعودی حکومت ملزموں کو ترجمے کی سہولت فراہم کرتی ہے‘ قیدیوں کے لئے قونصلر سطح کی رسائی کا انتظام بھی موجود ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں قیدیوں کی ممکنہ معاونت کے لئے پاکستانی سفارتخانہ مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتہ میں بھی پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے پاکستانی قیدیوں کی معاونت کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور قیدیوں کو انڈونیشیا کی حکومت کی طرف سے وکلاءفراہم کئے جاتے ہیں۔

Leave a Reply