ریاض ۔3جنوری (اے پی پی):سعودی قومی مرکز برائے موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں آج (ہفتے سے)سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔اردو نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقے جن میں الجوف ، حدود الشمالیہ ، تبوک ، حائل ، قصیم ، ریاض اور مشرقی ریجن کے شمالی مقامات شامل ہیں …
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آج سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

مزید خبریں
ریاض ۔3جنوری (اے پی پی):سعودی قومی مرکز برائے موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں آج (ہفتے سے)سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔اردو نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقے جن میں الجوف ، حدود الشمالیہ ، تبوک ، حائل ، قصیم ، ریاض اور مشرقی ریجن کے شمالی مقامات شامل ہیں میں سردی کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔مرکز کا کہنا ہے کہ ہفتے سے مذکورہ علاقوں میں آنے والی سردی کی لہر منگل تک جاری رہے گی۔
توقع ہے کہ ان علاقوں میں پارہ منفی سے دو ڈگری تک رہے گا جبکہ بعض مقامات پر منفی دو ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔موسمیاتی مرکز کی جانب سے سرد مقامات میں رہنے یا وہاں تفریح کے لیے جانے والوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیرپر عمل کریں یخ بستہ کھلی ہوا میں حفاظتی تقاضوں کو مقدم رکھیں تاکہ تبدیل ہوتے ہوئے موسمی اثرات سے محفوظ رہا جاسکے۔








