سعودی عرب کے وزیرخارجہ سے ایرانی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ، دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق

ریاض ۔11فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کی ٹیلی فونک بات ہوئی جس میں خطے کی حالیہ پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔العربیہ کے مطابق قبل ازیں دونوں فریقوں نے چین معاہدے کو اس کی تمام شقوں کے ساتھ نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں نے …

ریاض ۔11فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کی ٹیلی فونک بات ہوئی جس میں خطے کی حالیہ پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔العربیہ کے مطابق قبل ازیں دونوں فریقوں نے چین معاہدے کو اس کی تمام شقوں کے ساتھ نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر، اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون بشمول خودمختاری، آزادی اور سلامتی کا احترام کرتے ہوئے اپنے ملکوں کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں