ریاض ۔10دسمبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےبرطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق ریاض کے قصر الیمامہ میں شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی وزیراعظم کا خیرمقدم کیا، باضابطہ سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔بعد ازاں سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیراعظم سے باضابطہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں …
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بارے تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔10دسمبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےبرطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق ریاض کے قصر الیمامہ میں شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی وزیراعظم کا خیرمقدم کیا، باضابطہ سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔بعد ازاں سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیراعظم سے باضابطہ ملاقات کی۔
دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلووں کو بڑھانے کےلیے مشترکہ ہم آہنگی کی کوششوں اور دونوں ملکوں میں دستیاب وسائل کی سرمایہ کاری کرنے کے مواقع کا جائزہ لیا۔بین الاقوامی صورتحال، مشترکہ مفادات کے امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن اور دیگر وزرا اور حکام موجود تھے۔








