ریاض۔4اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت سیاحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے مملکت میں 153 ارب ریال خرچ کیے۔اخبار 24 نے سعودی وزارت سیاحت کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ مملکت میں گزشتہ چند برسوں سے سیاحت میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، مختلف ممالک کے سیاح سعودی عرب کی سیاحت میں خاص دلچسپی لے رہے …
سعودی عرب کے ٹوورازم میں اضافہ ،2024 میں غیرملکی سیاحوں نے 153 ارب ریال خرچ کیے، حکام

مزید خبریں
ریاض۔4اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت سیاحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے مملکت میں 153 ارب ریال خرچ کیے۔اخبار 24 نے سعودی وزارت سیاحت کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ مملکت میں گزشتہ چند برسوں سے سیاحت میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، مختلف ممالک کے سیاح سعودی عرب کی سیاحت میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت نے ’روح السعودیہ‘ (سعودی عرب جائیں)پروگرام کے عنوان سے مقامی سیاحت کو فروغ دینے کا پروگرام بھی شروع کیا ہے جس کے تحت مملکت کے مختلف شہروں میں ہوائی اڈوں پر وزارت کے استقبالیہ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں سعودی سیاحتی مقامات بارے اہم معلومات فراہم کی جاتی ہیں،علاوہ ازیں ہوٹل بکنگ سمیت مختلف سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹورگائیڈز فراہم جبکہ مختلف مقامات کے لیے سیاحتی پیکیجز بھی وزارت کی ویب سائٹ پر متعارف کرائے گئے ہیں۔








