ریاض۔ 27 اگست (اے پی پی)سعودی عرب پہلے تھیم پارک میں دنیا کا تیز ترین رولر کوسٹر پیش کرے گا جو عربی فالکن سے مشابہ اور دنیا کا سب سے تیز رفتار رولر کوسٹر ہوگا۔ فالکن کی سواری ریاض سے 40 کلومیٹر مغرب میں واقع قدیہ کے علاقے سے شروع ہوگی۔ تھیم پارک 32 ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہوا اور دنیا کے 28 پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔ اس …
سعودی عرب کے پہلے تھیم پارک میں دنیا کا تیز ترین رولر کوسٹر پیش کریگا

مزید خبریں
ریاض۔ 27 اگست (اے پی پی)سعودی عرب پہلے تھیم پارک میں دنیا کا تیز ترین رولر کوسٹر پیش کرے گا جو عربی فالکن سے مشابہ اور دنیا کا سب سے تیز رفتار رولر کوسٹر ہوگا۔ فالکن کی سواری ریاض سے 40 کلومیٹر مغرب میں واقع قدیہ کے علاقے سے شروع ہوگی۔ تھیم پارک 32 ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہوا اور دنیا کے 28 پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔ اس پارک کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے ۔ توقع ہے کے یہ پارک 2023ء میںعوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ عربی ثقافت سے متاثر ہوکر اس پارک کو ٹاور کی طرح بنایا گیا ہے جو دنیا میں سب سے لمبا ڈراپ ٹاور ہوگا ۔اس پارک کو6 فلگ امریکی کمپنی چلائے گی جو دنیا کی سب سے بڑی تفریحی پارک کمپنی ہے، جو1961ء میںامریکی ریاست ٹیکساس میں وجود میں آئی ۔ اب یہ کمپنی شمالی امریکا میں 26 تفریحی سنٹر چلا رہی ہے۔








