ریاض ۔11ستمبر (اے پی پی):سعودی عر ب نے غزہ کے 'سیف زون' میں اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔ العربیہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے بیان میں غزہ کے علاقے المواصی خان یونس میں سیف زون کو ٹارگٹ کر کے بمباری کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کی جارحانہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اسے …
سعودی عر ب کی غزہ کے سیف زون میں اسرائیلی بمباری کی مذمت

مزید خبریں
ریاض ۔11ستمبر (اے پی پی):سعودی عر ب نے غزہ کے ‘سیف زون’ میں اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔ العربیہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے بیان میں غزہ کے علاقے المواصی خان یونس میں سیف زون کو ٹارگٹ کر کے بمباری کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کی جارحانہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اسے جوابدہ ٹھہرائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے مسلسل جرم کو مسترد کرتی ہے جو اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں تقریباً ایک سال سے شروع کر رکھی ہے۔واضح رہے اسرائیلی فورسز نے گزشتہ روز غزہ کے ان علاقوں کو بھی ایک بار پھر بمباری کا نشانہ بنایا جنہیں غیر مسلح لوگوں کا علاقہ کہا جاتا ہے اور اسرائیلی فوج اور بین الاقوامی اداروں نے اسے سیف زون قرار دے رکھا ہے،اس بمباری کے نتیجے میں 40 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔








