ریاض۔1اکتوبر (اے پی پی):سعودی فالکنز کلب کی ریاض میں پانچویں بین الاقوامی نمائش کی تیاری کر رہا ہے۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق ریاض کے شمال میں سعودی فالکنز کلب کے ہیڈکوارٹر الملہم کے علاقے میں 5 سے 14 اکتوبر تک منعقد ہونے والی نمائش میں شکار کا قدیم کھیل بھی دکھایا جائے گا۔س نمائش میں سعودی فالکنز کے تحفظ اور اس خوبصورت پرندے کی افزائش نسل کے لیے تنظیم کی …
سعودی فالکنز کلب کی پانچویں بین الاقوامی نمائش

مزید خبریں
ریاض۔1اکتوبر (اے پی پی):سعودی فالکنز کلب کی ریاض میں پانچویں بین الاقوامی نمائش کی تیاری کر رہا ہے۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق ریاض کے شمال میں سعودی فالکنز کلب کے ہیڈکوارٹر الملہم کے علاقے میں 5 سے 14 اکتوبر تک منعقد ہونے والی نمائش میں شکار کا قدیم کھیل بھی دکھایا جائے گا۔س نمائش میں سعودی فالکنز کے تحفظ اور اس خوبصورت پرندے کی افزائش نسل کے لیے تنظیم کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
اس نمائش کا مقصد قدیم کھیل میں دلچسپی رکھنے والے شائقین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فالکنری کے میدان میں ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو آگے بڑھانا ہے۔مملکت میں اس روایت کو زندہ رکھنے کے لیے کلب کی جانب سے منعقدہ نمائش میں فالکنز کی ثقافت میں دلچسپی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جبکہ اس کے تحفظ کے طریقوں کی نمائش بھی ہوگی۔
تقریب میں حصہ لینے والے سیاحوں اور مقامی باشندوں کو نایاب پرندے کی مختلف ادوار میں پرورش اور حفاظت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔نمائش کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ثقافتی ورثے میں اس روایت کو زندہ رکھتے ہوئے آنے والی نسلوں تک محفوظ رکھا جائے۔








