ریاض ۔31جولائی (اے پی پی):سعودی فالکن کلب کے تحت ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں رواں سال انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔عرب نیوزکے مطابق نیلامی کا آغاز5 اگست سے ہوگا جو 25 اگست تک جاری رہے گا۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے شکاری پرندوں کے شوقین اورماہرین شرکت کریں گے۔بین الاقوامی سطح پر فالکن فیسٹول ایک معتبر پلیٹ فارم تصور کیا …
سعودی فالکن کلب کے تحت انٹرنیشنل فالکن بریڈرز کی نیلامی کا آغاز 5 اگست سے ہو گا

مزید خبریں
ریاض ۔31جولائی (اے پی پی):سعودی فالکن کلب کے تحت ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں رواں سال انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔عرب نیوزکے مطابق نیلامی کا آغاز5 اگست سے ہوگا جو 25 اگست تک جاری رہے گا۔
اس ایونٹ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے شکاری پرندوں کے شوقین اورماہرین شرکت کریں گے۔بین الاقوامی سطح پر فالکن فیسٹول ایک معتبر پلیٹ فارم تصور کیا جاتا ہے جس سے نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاونت کرتا ہے بلکہ اس حوالے سے عالمی سطح پر مملکت کی پوزیشن کو بھی مستحکم بنانے کے لیے اہم ہے۔
گزشتہ سال نیلامی ایڈیشن میں 56 فارمز نے شرکت کی جن میں 13 سعودی اور 43 کا تعلق 19 ممالک سے تھا۔ نیلامی میں 866 باز فروخت کیے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ ریال سے زائد تھی۔گذشتہ سال مقامی فارمز کا سب سے مہنگا باز 2 لاکھ 10 ہزار ریال میں فروخت ہوا جبکہ امریکی فارمز پیسفک نارتھ ویسٹ کی جانب سے پیش کیا گیا سب سے مہنگا باز 4 لاکھ ریال میں فروخت کیا گیا۔








