سعودی فرمانروا کی دعوت پر100 شخصیات کی عمرہ کی ادائیگی

ریاض ۔ 26 جون(اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین عمرہ پروگرام کے تحت مسلمان ملکوں کی ایک سو اہم شخصیات کے عمرہ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جس کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی مہمانوں کو عمرہ کرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔خادم الحرمین الشریفین عمرہ پروگرام کے تحت عمرہ کی ادایئگی کے لیے برصغیر، جنوب مشرقی ایشیا، بلقان ریاستوں اور وسطی ایشیائی ممالک …

ریاض ۔ 26 جون(اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین عمرہ پروگرام کے تحت مسلمان ملکوں کی ایک سو اہم شخصیات کے عمرہ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جس کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی مہمانوں کو عمرہ کرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔خادم الحرمین الشریفین عمرہ پروگرام کے تحت عمرہ کی ادایئگی کے لیے برصغیر، جنوب مشرقی ایشیا، بلقان ریاستوں اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت کل 22 ملکوں سے 100 شخصیات سعودی عرب پہنچ چکی ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے ہر سال عمرہ اور حج کے سیزن میں مسلمان ممالک کی دلجوئی اور اتحاد امت کے لیے مسلمان شخصیات کو سرکاری خرچے پر حج اور عمرہ کی سعادت سے بہرمند کرایا جاتا ہے۔

Leave a Reply