سعودی مخیر شخصیت علی الغامدی کی طرف سے 7 ہزار یتیموں، 2 ہزار خاندانوں کی کفالت

ریاض۔ 16 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کی مخیر شخصیت علی الغامدی دنیا بھر میں 7 ہزار یتمیوں کی کفالت کر رہے ہیں۔عربی روزنامہ الحیات کی رپورٹ کے مطابق علی الغامدی نے کہا ہے کہ جب وہ 17 سال کے تھے تو انہوں نے یتیموں کی بنیادی ضروریات ان کی تعلیم کو پورا کرنے کے لئے مختلف ملکوں کا دورہ کیا ۔انہو ں نے کہا کہ وہ کویت کی …

ریاض۔ 16 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کی مخیر شخصیت علی الغامدی دنیا بھر میں 7 ہزار یتمیوں کی کفالت کر رہے ہیں۔عربی روزنامہ الحیات کی رپورٹ کے مطابق علی الغامدی نے کہا ہے کہ جب وہ 17 سال کے تھے تو انہوں نے یتیموں کی بنیادی ضروریات ان کی تعلیم کو پورا کرنے کے لئے مختلف ملکوں کا دورہ کیا ۔انہو ں نے کہا کہ وہ کویت کی مخیر شخصیت عبدالرحمان سے متاثر تھے اور انہوں نے یتیموں کی مدد کرنے کے لئے سب پہلے فلپائن کا دورہ کیا تو انہوں نے محسوس کیا کہ لوگ زندگی بنیادی سہولتوں سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے معیار زندگی کو بلند کرنے تعلیم سے بھی محروم ہیں۔علی الغامدی نے کہا کہ یہ صورتحال ان کے ذہن میں پھنس کر رہ گئی اور وہ افریقی ممالک بھی گئے جہاں انہوں نے کلاس روم بنائے اور بچوں کو سکول میں آنے کے لئے آمادہ کیا اور کی معاونت کی۔انہوں نے کہا کہ وہ 21 یتیم خانوں میں 7 ہزار یتیموں اور 2 ہزار خاندانوں کی کفالت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں