سعودی نائب وزیر خارجہ سے امریکی ناظم الامور اور ترک سفیر کی ملاقات

ریاض۔24مارچ (اے پی پی):سعودی نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور ایلیسن ڈلورتھ اور مملکت میں ترکیہ کے سفیر امراللہ اشلر نے ملاقات کی۔ سعودی پریس نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور ایلیسن ڈلورتھ نے وزارت کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا …

ریاض۔24مارچ (اے پی پی):سعودی نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور ایلیسن ڈلورتھ اور مملکت میں ترکیہ کے سفیر امراللہ اشلر نے ملاقات کی۔

سعودی پریس نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور ایلیسن ڈلورتھ نے وزارت کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ ،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے مملکت میں ترکیہ کے سفیر امراللہ اشلر کا خیرمقدم کیا ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔