اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ اور سعودی نیول فورسز کی مشترکہ بحری مشق افعال الساحل میں شرکت کے لیے سعودی اسپیشل آپریشنز فورس کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے پیرکوجاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورس کے مابین چوتھی مشترکہ مشق افعال الساحل کا آغاز 5 فروری سے ہوگیا ہے۔ …
سعودی نیول فورسز مشترکہ بحری مشق سعودی اسپیشل آپریشنز فورس کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ اور سعودی نیول فورسز کی مشترکہ بحری مشق افعال الساحل میں شرکت کے لیے سعودی اسپیشل آپریشنز فورس کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے پیرکوجاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورس کے مابین چوتھی مشترکہ مشق افعال الساحل کا آغاز 5 فروری سے ہوگیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابقیہ مشترکہ مشقیں 16 فروری تک جاری رہیں گی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورس کے مابین یہ مشقیں ہاربر فیز اور سی فیز پر مشتمل ہوں گی۔








