سعودی وزارت حج وعمرہ نے احترم احرام کی وضاحت کردی

مکہ مکرمہ ۔8اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ احرام کے دوران چھ چیزوں کی ممانعت نہیں ان کے استعمال سے احرام کی حالت پرکوئی فرق نہیں پڑتا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے ایکس اکاونٹ پر احرام کی حالت میں ان اشیا کے حوالے سے وضاحت کی کہ ان میں’ چشمہ، انگوٹھی اور گھڑی پہننا، چھوٹا بیگ، کرنسی رکھنے کا پرس یا …

مکہ مکرمہ ۔8اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ احرام کے دوران چھ چیزوں کی ممانعت نہیں ان کے استعمال سے احرام کی حالت پرکوئی فرق نہیں پڑتا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے ایکس اکاونٹ پر احرام کی حالت میں ان اشیا کے حوالے سے وضاحت کی کہ ان میں’ چشمہ، انگوٹھی اور گھڑی پہننا، چھوٹا بیگ، کرنسی رکھنے کا پرس یا جسم کے ساتھ باندھا ہوا چھوٹا بیگ شامل ہے۔

وزارت حج کا مزید کہا کہ احرام میں نہانے، چھتری اٹھانے، چپل پہننے اور زخم پر پٹی باندھنے کی بھی ممانعت نہیں۔ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے احرام کے لیے جائز شرائط کو واضح کیا گیا ہے تاکہ زائرین کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔