اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) سعودی وزارت حج کی جانب سے حج 2020 کے ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سعودی وزیر حج نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے استفسار پر بتایا تھا کہ حج2020 کے ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں کورونا …
سعودی وزارت حج کی جانب سے حج 2020 کے ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے، وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) سعودی وزارت حج کی جانب سے حج 2020 کے ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سعودی وزیر حج نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے استفسار پر بتایا تھا کہ حج2020 کے ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر فیصلہ 15 رمضان تک کردیا جائے گا۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ حج کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے کر دیا جائے گا جس کی باضابطہ اطلاع سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو بھی کی جائے گی۔








