ریاض ۔8دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس( آئی سی آر سی) کی صدر مرجانا سپلولجیرک نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،جس میں مشترکہ انسانی ہمدردی کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں سعودی امدادی ایجنسی نے ریاض میں چوتھے …
سعودی وزیرخارجہ سے صدر انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کا ٹیلی فونک رابطہ، انسانی ہمدردی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
ریاض ۔8دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس( آئی سی آر سی) کی صدر مرجانا سپلولجیرک نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،جس میں مشترکہ انسانی ہمدردی کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں سعودی امدادی ایجنسی نے ریاض میں چوتھے انٹرنیشنل ہیومینٹرین فورم کے موقع پرغزہ کے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔







