سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں شام کے ہم منصب اسعد الشیبانی کا خیر مقدم کیا۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقے تلاش کیے گئے۔
سعودی وزیر خارجہ اور شامی ہم منصب کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔16جولائی (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں شام کے ہم منصب اسعد الشیبانی کا خیر مقدم کیا۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقے تلاش کیے گئے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال، سکیورٹی اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لیے ریاض پہنچے ہیں۔وہ سعودی حکام کے ساتھ مشترکہ مفادات اور علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔








