سعودی وزیر خارجہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ پہنچ گئے

جوہانسبرگ۔22نومبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ 2 روزہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ پہنچ گئے ہیں ۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وفد میں وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان اور نائب وزیر خزانہ عبدالمحسن بن سعد الخلف بھی شامل ہیں۔ آج …

جوہانسبرگ۔22نومبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ 2 روزہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ پہنچ گئے ہیں ۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی وفد میں وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان اور نائب وزیر خزانہ عبدالمحسن بن سعد الخلف بھی شامل ہیں۔

آج شروع ہونے والے سربراہی اجلاس میں مختلف موضوعات بحث کے لیے منتخب کیے گئے ہیں جن میں نمایاں ترین عالمی اقتصادی اور ترقیاتی چیلنجز اورانکا حل شامل ہے۔

دیگر موضوعات میں جغرافیائی سیاسی بحران، اقتصادی ترقی ، قرضوں سے خلاصی ، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جامع اور پائیدار حل تک پہنچنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

مزید خبریں