ریاض ۔12فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فرانس میں اے آئی ایکشن سمٹ میں سعودی وفد کی سربراہی کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق سمٹ میں معاشروں میں مضنوعی ذہانت کے اثرات اور اس سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں، انسانیت کی خدمت اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ٹیکنالوجی کے شعبے میں کثیر الجہتی اقدامات کو فروغ دینے پر تبادلہ …
سعودی وزیر خارجہ کی پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ میں شرکت

مزید خبریں
ریاض ۔12فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فرانس میں اے آئی ایکشن سمٹ میں سعودی وفد کی سربراہی کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق سمٹ میں معاشروں میں مضنوعی ذہانت کے اثرات اور اس سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں، انسانیت کی خدمت اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ٹیکنالوجی کے شعبے میں کثیر الجہتی اقدامات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وفد میں سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے چیئرمین عبداللہ الغامدی اور فرانس میں سعودی سفیر فہد الرویلی شامل تھے ۔سمٹ میں 100 سے زیادہ ممالک ، ایک ہزار سے زیادہ پرائیویٹ سیکٹر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔فرانسیسی صدر کے دفتر کا کہنا ہے پیرس میں فرانس کے ساتھ مشترکہ میزبانی کے بعد بھارت مصنوعی ذہانت سے متعلق آئندہ سمٹ کی میزبانی کرے گا۔








