ریاض ۔5دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ریاض میں زکوۃ، ٹیکس اور کسڈم کانفرنس کے دوران کروشیا کے ہم منصب مارکو پریموراک سے ملاقات کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق محمد الجدعان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں کے ساتھ گلوبل اکانومی اور فنانس سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر خزانہ سے انڈونیشیا کے ہم منصب سری مولیانی اندراوتی اور انڈین وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چوہدری سے بھی ملاقات کی۔علاوہ ازیں سعودی عرب نے کروشیا، کوسوو سمیت کئی ملکوں کے ساتھ ٹیکس اور کسٹم تعاون بڑھانے کےلیے کئی اہم معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔
معاہدوں پر دستخط ریاض میں زکوۃ، ٹیکس اور کسڈم کانفرنس کے دوران کیے گئے۔واضح رہے ریاض میں ہونے والی کانفرنس میں 70 سے زائد ورکشاپس اور مذاکراتی سیشنز ہوئے جس میں 90 کے قریب مقامی اور عالمی اداروں کی اعلی شخصیات نے شرکت کی۔