سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے میڈرڈ میں سپین کے ہم منصب فرنینڈو گرانڈے مارلیسکا سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے بارے بات چیت کی گئی
سعودی وزیر داخلہ کا دورہ سپین ، سکیورٹی تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال

مزید خبریں
میڈرڈ ۔15جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے میڈرڈ میں سپین کے ہم منصب فرنینڈو گرانڈے مارلیسکا سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے بارے بات چیت کی گئی ۔۔ ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان ایک جامع تربیتی دستاویز پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد مہارت کے تبادلے اور صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے ۔








