ریاض ۔29اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ریاض میں شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ریاستی سلامتی کے اعلی ادارے کے سربراہ عبدالعزیز …
سعودی وزیر داخلہ کی شامی صدر سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔29اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ریاض میں شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ریاستی سلامتی کے اعلی ادارے کے سربراہ عبدالعزیز بن محمد الھویرینی، انٹیلی جنس چیف خالد بن علی بن عبداللہ الحمیدان، قانونی امور اور بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن سلیمان العیسی بھی موجود تھے۔
شام کی جانب سے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے شرکت کی۔علاوہ ازیں شامی صدر نے ریاض میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان کا خیرمقدم کیا۔








