سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزیر دفاع کا قطری وزیر اعظم کو ٹیلی فون، سابق امیر قطر کے انتقال پراظہار تعزیت

مزید خبریں
ریاض ۔16جولائی (اے پی پی):سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی۔علاوہ ازیں سعودی وفد نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور سعودی قیادت کی جانب سے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ وفد کی سربراہی وزیر مملکت اور شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ منصور بن متعب بن عبدالعزیز نے کی۔ الشرقیہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن بندر، شہزادہ ترکی بن سلمان اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شامل تھے۔








