ریاض۔12نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اور خطے کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف سے ملاقات کی جس دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ العربیہ اردو کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ملاقات کے …
سعودی وزیر دفاع کی امریکی وزیرِ خارجہ اور وزیرِ دفاع سے ملاقات ،علاقائی و بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
ریاض۔12نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اور خطے کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف سے ملاقات کی جس دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔
العربیہ اردو کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات اور دونوں دوست ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو امریکا کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی متوقع ہے۔ یہ شہزادہ محمد بن سلمان کا امریکا کا دوسرا دورہ ہو گا۔ انہوں نے پہلا دورہ 2018 میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کیاتھا۔








