سعودی ولی عہد سے ترکیہ اور ایران کے صدور کی ملاقات

ریاض۔12نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ترکیہ اور ایران کے صدور نےملاقات کی ہے، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عالمی رہنماؤں کی انفرادی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔   گزشتہ روز ولی عہد سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کی ملاقات کے دوران غزہ کی تازہ ترین صورت حال اورخطے کے حالات …

ریاض۔12نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ترکیہ اور ایران کے صدور نےملاقات کی ہے، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عالمی رہنماؤں کی انفرادی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

گزشتہ روز ولی عہد سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کی ملاقات کے دوران غزہ کی تازہ ترین صورت حال اورخطے کے حالات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی اورغزہ کی صورت حال پرگفتگو کی۔