سعودی ولی عہد سے فیفا کے صدر کی ملاقات،سپورٹس میں تعاون کے شعبوں بارے تبادلہ خیال

ریاض۔29اکتوبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض کے الیمامہ پیلس میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹبال(فیفا) کے صدر جیانی انفینٹینو نے ملاقات کی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں فیفا کے ساتھ سپورٹس میں تعاون کے شعبوں اور اس کی ترقی کے لیے امید افزا مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر سپورٹس شہزادہ ترکی بن فیصل …

ریاض۔29اکتوبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض کے الیمامہ پیلس میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹبال(فیفا) کے صدر جیانی انفینٹینو نے ملاقات کی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں فیفا کے ساتھ سپورٹس میں تعاون کے شعبوں اور اس کی ترقی کے لیے امید افزا مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر سپورٹس شہزادہ ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان، شاہی مشیرعبدالعزیز طربزونی اور سعودی عربیئن فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل بھی موجود تھے۔