ریاض ۔11دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اور اریٹیریا کے صدر عیسٰی ایزا فور نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے )کے مطابق اریٹیریا کے صدر سے ملاقات میں سعودی ولی عہد نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں …
سعودی ولی عہد سے یواین سیکرٹری جنرل اور اریٹیریا کے صدر کی علیحدہ علیحدہ ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا
ریاض ۔11دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اور اریٹیریا کے صدر عیسٰی ایزا فور نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے )کے مطابق اریٹیریا کے صدر سے ملاقات میں سعودی ولی عہد نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے امکانات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا ۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات میں سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال، گلوبل سکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا ۔









