ریاض ۔20اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور غزہ میں جنگ بڑھنے کے خطرے سے پیدا شدہ صورت حال بارے تبادلہ خیال کیا ۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد بن سلمان نے جنگی صورت حال میں کمی لانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطے …
سعودی ولی عہد کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔20اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور غزہ میں جنگ بڑھنے کے خطرے سے پیدا شدہ صورت حال بارے تبادلہ خیال کیا ۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد بن سلمان نے جنگی صورت حال میں کمی لانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے حالات پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا اس کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں۔
سعودی رہنما نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور اس کے اداروں کے کردار کو بھی اجاگر کیا، تاکہ انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ولی عہد نے غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور امدادی کارروائیاں فوری شروع کرنے پر بھی زور دیا۔








