سعودی ولی عہد کا دورہ امریکا دونوں ممالک کے لیے سنگ میل ہے، شہزادی ریما

واشنگٹن ۔19نومبر (اے پی پی):امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا دورہ امریکا دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اردو نیوز کےمطابق انہوں نے کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعاون کے نئے اور وسیع افق …

واشنگٹن ۔19نومبر (اے پی پی):امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا دورہ امریکا دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اردو نیوز کےمطابق انہوں نے کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعاون کے نئے اور وسیع افق وا کرے گا ۔

انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خیر مقدم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی دورہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان گہری شراکت داری کا مظہر ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک کی قیادتیں باہمی مفادات کو مضبوط بنانے اور سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کے نئے مرحلے کی جانب پیش قدمی کے لیے پُرعزم ہیں جس سے علاقائی اور عالمی استحکام کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپنی جانب سے اور امریکا میں موجود پوری سفارتی ٹیم کی جانب سےوہ ولی عہد کا خیرمقدم کرتی ہیں،یہ دورہ ہمارے لیے بے حد اہم ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ یہ دونوں دوست ممالک کے عوام کی خواہشات کے مطابق، دو طرفہ تعلقات کو مزید موثر اور وسیع تر سطح تک لے جائے گا۔