سعودی ولی عہد کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور جنگوں کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال

نیویارک ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز نے نیویارک میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے دورہ امریکا کے دوران دونوں رہنماو¿ں میں ہونے والی ملاقات میں خطے کو درپیش بحرانوں، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ولی عہد اور جان …

نیویارک ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز نے نیویارک میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے دورہ امریکا کے دوران دونوں رہنماو¿ں میں ہونے والی ملاقات میں خطے کو درپیش بحرانوں، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ولی عہد اور جان کیری نے مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی اور جنگوں کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ روس بشارالاسد پر کنٹرول کھو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشارالاسد نہ صرف کئی سال سے اپنی قوم کے قتل عام میں مصروف ہے بلکہ امدادی قافلوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس ہفتے ہم حقائق اکٹھے کریں گے اور اس کے بعد یہ فیصلہ کریں گے کہ آگے ہمیں کیا کرنا ہے۔جان کیری اور ولی عہد کے درمیان ملاقات کے وقت امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ عبداللہ بن فیصل بن ترکی، وزارت داخلہ کے مشیر شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیر مملکت مساعد بن محمد العیبان، وزیرمالیات ابراہیم بن عبدالعزیز العساف اور وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply