سعودی ولی عہد کی درخواست کے بعد سوڈان پر کام شروع کریں گے، امریکی صدر

واشنگٹن۔20نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سوڈان میں جنگ پر کام شروع کریں گے۔ اے پی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ امریکہ کے دوران ان سے تنازع ختم کرانے میں مدد کرنے کو کہا ہے ۔ سعودی امریکی سرمایہ کاری فورم میں انہوں نے کہا کہ میں سوڈان کے معاملے میں کوئی بہت پاورفل کام کروں۔انہوں نے مزید …

واشنگٹن۔20نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سوڈان میں جنگ پر کام شروع کریں گے۔ اے پی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ امریکہ کے دوران ان سے تنازع ختم کرانے میں مدد کرنے کو کہا ہے ۔

سعودی امریکی سرمایہ کاری فورم میں انہوں نے کہا کہ میں سوڈان کے معاملے میں کوئی بہت پاورفل کام کروں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں ملوث ہونا میرے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔

لیکن میں صرف یہ دیکھ رہا ہوں کہ یہ آپ کے لیے اور یہاں موجود بہت سے دوستوں کےلیے سوڈان کتنا اہم ہے اور ہم سوڈان پر کام شروع کریں گے۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں سوڈان جنگ کے حوالے سے بات کی اور کہا سوڈان میں تنازعے کے تصفیے کے حوالے کوئی بات ایجنڈے میں شامل نہیں تھی تاہم جب شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تو اس بارے میں غور شروع کیا۔