کویت سٹی۔3دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزرا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مملکت کے 2026کے بجٹ میں شامل تمام پروگرامز اور منصوبوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے تاکہ وژن 2030 کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ساختی تبدیلیوں نے غیر تیل کے شعبوں کی …
سعودی ولی عہد کی 2026 کی بجٹ ترجیحات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
کویت سٹی۔3دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزرا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مملکت کے 2026کے بجٹ میں شامل تمام پروگرامز اور منصوبوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے تاکہ وژن 2030 کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ساختی تبدیلیوں نے غیر تیل کے شعبوں کی ترقی کی رفتار میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔
انہوں نے وزرا اور متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں بجٹ کے تحت شامل ترقیاتی اور سماجی منصوبوں پر موثر طریقے سے عمل درآمد یقینی بنائیں اور شہریوں کی خدمت کو اولین ترجیح دیں۔ واضح رہے کہ سعودی کابینہ نے گزشتہ روز مملکت کے 2026 کے بجٹ کی منظوری دی جس کے مطابق آمدنی کا تخمینہ تقریباً 1.147 ٹریلین ریال اور اخراجات کے لئے 1.313 ٹریلین ریال مختص کئے گئے ہیں جبکہ بجٹ خسارہ 165.4 ارب ریال رہے گا۔ نیا بجٹ ترقیاتی وسعت کے تسلسل پر مبنی ہے اور یہ وژن 2030 کے تیسرے مرحلے کا آغاز بھی ہے جس میں اہداف کے حصول کے لیے رفتار تیز کرنے اور عمل درآمد کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔








