نیو یارک ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) امریکی نیوز ایجنسی ’بلومبرگ‘ کی جانب سے دنیا کی 50 با اثرترین شخصیات کی ایک فہرست شائع کی ہے جس میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی بالخصوص اخبارات کے ایڈیٹروں، صحافیوں، معیشت کے شعبے سے وابستہ شخصیات، تاجروں اور سیاست …
سعودی ولی عہد 50 بااثر ترین عالمی شخصیات میں شامل

مزید خبریں
نیو یارک ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) امریکی نیوز ایجنسی ’بلومبرگ‘ کی جانب سے دنیا کی 50 با اثرترین شخصیات کی ایک فہرست شائع کی ہے جس میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی بالخصوص اخبارات کے ایڈیٹروں، صحافیوں، معیشت کے شعبے سے وابستہ شخصیات، تاجروں اور سیاست دانوں کو شامل کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 100 عالمی با اثر شخصیات کی ایک فہرست مرتب کی گئی تھی جن میں چھان پھٹک کے بعد 50 شخصیات کی حتمی فہرست جاری کی گئی۔ ان میں شہزادہ محمد بن سلمان 42 ویں موثر ترین عالمی شخصیت قرار دیے گئے ہیں۔








