سعودی ویزا بیچنا جرم، 50 ہزار ریال جرمانہ مقرر

ریاض ۔ 27 اگست (اے پی پی) سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود احمد بن سلیمان الراجحی نے قانون محنت کے لائحہ عمل میں ملکی ویزا بیچنے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے اور ایسا کرنے والے کو فی ویزا 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت نجی اداروں و کمپنیوںاور عام شہریوں کو ویزا بیچنے سے روکنے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ …

ریاض ۔ 27 اگست (اے پی پی) سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود احمد بن سلیمان الراجحی نے قانون محنت کے لائحہ عمل میں ملکی ویزا بیچنے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے اور ایسا کرنے والے کو فی ویزا 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت نجی اداروں و کمپنیوںاور عام شہریوں کو ویزا بیچنے سے روکنے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ سعودی حکومت انسداد انسانی سمگلنگ کے بین الاقوامی معاہدے کا حصہ بن چکی ہے جس کے بعد ویزا فروشی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جرم انسانی سمگلنگ کے زمرے میں آتا ہے۔سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے اپنی ویب سائٹ پر جاری چارٹ میں قانون محنت کی خلاف ورزیوں اور ان پر جرمانوں کی نشاندہی کی ہے۔ ملازمت کا ویزا فروخت کرنا یا اس سلسلے میں ثالثی کرنا قانون محنت کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر فی ویزا 50ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔ اگر کسی ادارے نے ملازمت کا ویزا حاصل کرنے یا وزارت محنت سے کوئی رعایت یا سہولت لینے کے لئے غلط معلومات پیش کیں تو اس پر فی ملازم 25ہزار ریال جرمانہ ہو گا، تاہم اگر آجرنے ملازم سے کوئی ایسی فیس یا لاگت وصول کی جس کی ادائیگی کا قانوناً پابند آجر ہو تو ایسی حالت میں اس سے فی ملازم 10ہزار ریال بطور جرمانہ وصول کئے جائیں گے۔

مزید خبریں