سعودی پرو لیگ،النصر فٹ بال کلب نے الفتح کو باآسانی 1-5 گول سے ہرا دیا

ریاض ۔19اکتوبر (اے پی پی):النصر فٹ بال کلب کی ٹیم نے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سعودی پرولیگ کے ایک میچ میں الفتح کی ٹیم کو باآسانی 1-5 گول سے ہرا دیا۔ ای ایس پی این کے مطابق یہ النصر فٹ بال ٹیم کی سعودی پرو لیگ میں مسلسل پانچویں فتح ہے اور وہ سب سے زیادہ 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر …

ریاض ۔19اکتوبر (اے پی پی):النصر فٹ بال کلب کی ٹیم نے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سعودی پرولیگ کے ایک میچ میں الفتح کی ٹیم کو باآسانی 1-5 گول سے ہرا دیا۔ ای ایس پی این کے مطابق یہ النصر فٹ بال ٹیم کی سعودی پرو لیگ میں مسلسل پانچویں فتح ہے اور وہ سب سے زیادہ 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

جواؤ فیلکس نے تین، کرسٹیانو رونالڈو اور کنگسلے کومان نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے دوسرے ہاف کے آغاز میں النصر کو ہینڈ بال پر پینلٹی ملی تاہم ان کی کمزور کک کو حریف ٹیم کے گول کیپر امین البخاری نے عمدگی سے روک لیا۔پینلٹی ضائع ہونے کے فوراً بعد کرسٹیانو رونالڈو نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے گول پوسٹ کے کونے سے زبردست گول کر دیا، جس پر شائقین جھوم اٹھے۔ خوشی میں شرٹ اتارنے پر انہیں ریفرِی نے پیلا کارڈ دکھایا دیا۔

الفتح کی جانب سے واحد گول پہلے ہاف میں کیا گیا، مگر باقی میچ میں وہ النصر کے حملوں کا مؤثر جواب نہ دے سکے۔الفتح کی جانب سے واحد گول صوفیان بینڈیبکا نے میچ کے 54 ویں منٹ پر سکور کیا۔ النصر کی یہ فتح نہ صرف شاندار رہی بلکہ لیگ میں ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی کا بھی ثبوت بنی۔اس جیت کے ساتھ النصر نے لیگ میں اپنا ناقابلِ شکست تسلسل برقرار رکھا ہے، اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔