تبوک ۔ 21 اگست (اے پی پی) سعودی کسٹم حکام نے بڑی مقدار میں کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی دو کوششوںکوناکام بنادیا۔ کسٹم حکام نے اعصاب کو مختل کرنے والی 26 ہزار گولیاں برآمدکر لیں ۔ جن کو ایک ٹرک اور نجی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا ۔الحدیدہ کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل ، عبدالرزاق الزہرانی نے بتایا کہ پہلی کوشش ایک نجی گاڑی کے زریعے کی گی …
سعودی کسٹم حکام نے26ہزار نشہ آور کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

مزید خبریں
تبوک ۔ 21 اگست (اے پی پی) سعودی کسٹم حکام نے بڑی مقدار میں کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی دو کوششوںکوناکام بنادیا۔ کسٹم حکام نے اعصاب کو مختل کرنے والی 26 ہزار گولیاں برآمدکر لیں ۔ جن کو ایک ٹرک اور نجی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا ۔الحدیدہ کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل ، عبدالرزاق الزہرانی نے بتایا کہ پہلی کوشش ایک نجی گاڑی کے زریعے کی گی جس کوایک مسافرچلا رہا تھا جس کے ہمراہ اُس کے دو بچے اور بیوی تھی، گاڑی کاکسٹم کنٹرولر کے ذریعہ سے جب معائنہ کیا گیاتوگاڑی اور اس کے مالک پر شک ہوا، جس کے بعدگاڑی کی مکمل تلاشی لی گیا اور خفیہ خانوں سے اور فاضل ٹایر سے553 کیپٹاگون گولیوں برآمدہوئی۔ الزہرانی نے مزید بتایا کے اس کے بعد دوسری اسمگلنگ کی کوشش کو بھی ناکام بنایا گیا 26 ہزارکیپٹاگون گولیوں کو آگ بجھانے والی گاڑی کے خفیہ خانوں سے برآمد کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل کسٹمز نے بتایا کے اسمگلرزنے ملک کے اندر گھسنے کی ہر مکمن کوشش کی جس کے لیے انہوں نے اپنے خاندان کا بھی استعمال کیا۔








