سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ۔21دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عاجل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 246.06 ریال، 22 قیراط ایک گرام 225.55 ،18 قیراط 184.54 ریال رہی اور 21قیراط ایک گرام سونا 215.30 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا ۔ مارکیٹ میں 21 قیراط …

جدہ۔21دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عاجل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 246.06 ریال، 22 قیراط ایک گرام 225.55 ،18 قیراط 184.54 ریال رہی اور 21قیراط ایک گرام سونا 215.30 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا ۔ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,066.87 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,148.88 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,362.14 ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونا 247,778.69 ریال میں دستیاب رہا۔