سعود شکیل نے بنگلہ دیش کےخلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں کیریئر کی تیسری سنچری بنا ڈالی

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری جڑ دی۔ جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سعود شکیل نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیشی بائولر ز کی خوب …

Saud Shakeel

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری جڑ دی۔

جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سعود شکیل نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیشی بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ساتھ ملکر نہ صرف پانچویں وکٹ پر 240رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔

سعود شکیل نے 261گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے9خوبصورت چوکوں کی مدد سے انفرادی 141رنز بنائے۔ یہ سعود شکیل کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ سعود شکیل کو 141کے انفرادی سکور مہدی حسن مرزا نے لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا