سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کےپہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کی نموریکارڈ

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کےپہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیور برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سفری خدمت کی برآمدات سے جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک کو 484 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کےپہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیور برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سفری خدمت کی برآمدات سے جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک کو 484 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 315 ملین ڈالر تھا۔

جنوری میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 148 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال جنوری کے مقابلہ میں 348 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 33 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں سفری خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد کی نمور ریکارڈ کی گئی ہے۔

دسمبر میں سفری خدمات کاحجم 131 ملین ڈالر تھا جو جنوری میں 148 ملین ڈالرہو گیا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 4.19 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 3.945 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔