اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سلطنت شریفیہ کی سزا یافتہ شہزادی اور سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کے رائیونڈ محل میں اجتماع کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے، عوام اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ نسل در نسل سیاست اور وراثت کی منتقلی کا جو عمل دونوں جماعتوں نے …
سلطنت شریفیہ کی سزا یافتہ شہزادی اور سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کے رائیونڈ محل میں اجتماع کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں, ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سلطنت شریفیہ کی سزا یافتہ شہزادی اور سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کے رائیونڈ محل میں اجتماع کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے، عوام اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ نسل در نسل سیاست اور وراثت کی منتقلی کا جو عمل دونوں جماعتوں نے شروع کیا تھا آج کی بیٹھک اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب پیشرفت ہے، بینظیر بھٹو شہید کی روح آج یقیناً بے چین اور بے قرار ہوگی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سلطنت شریفیہ کی سزا یافتہ شہزادی اور سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کے رائیونڈ محل میں اجتماع کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا بینظیر بھٹو شہید کی روح آج یقیناً بے چین اور بے قرار ہوگی کیونکہ جس بی بی نے ہمیشہ تخت لاہور کو للکارا اور جن عناصر کی وجہ سے وہ اپنے کمسن جانشین کی انگلی پکڑے اپنے رفیق حیات سے ملنے جایا کرتی تھیں وہ آج ابو جان کی کرپشن بچانے کی خاطر رائےونڈ جا پہنچا ہے ۔








