سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے موزوں ترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے،،ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹر مصباح الحق کی پریس کانفرنس

لاہور۔یکم فروری(اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے موزوں ترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، کاچی میں فتح کے بعد اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھے مگر وکٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاری مکمل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

لاہور۔یکم فروری(اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے موزوں ترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، کاچی میں فتح کے بعد اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھے مگر وکٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاری مکمل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی اسکواڈ کے اعلان کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یقیناََ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر دونوں کھلاڑیوں مایوس ہوں گے مگر یقین دلاتے ہیں کہ کاشف بھٹی اور عثمان شنواری، طویل طرز کی کرکٹ میں ہماری مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی کا مکمل حصہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹاپ اور مڈل آرڈر میں بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کی کثیر تعداد ہونے کے باعث کاشف بھٹی کی جگہ دائیں ہاتھ کے آف اسپنر بلال آصف کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف کو آلراؤنڈ صلاحیت کی بنیادپر عثمان شنواری پر ترجیح دی گئی ہے۔مصباح الحق نے کہاکہ کراچی میں فتح کے بعد وہ اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھے مگر وکٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاری مکمل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے پاکستان نے 2019 کا فاتحانہ اختتام کیا جبکہ 2020 کی پہلی سیریز میں بھی پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دی، پر امید ہیں کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز بھی فتح سے ہوگا،قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاکہ ان کا ہدف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو بہترین ٹیموں میں شامل ہو۔پاکستانی کرکٹ ٹیم 3 فروری کو راولپنڈی روانہ ہوگی جہاں قومی اسکواڈ ٹریننگ کا آغاز 4 فروری کو کرے گا۔