سمبڑیال پولیس کی فوری کارروائی،قتل کا ملزم گرفتار

ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایات پر تھانہ سمبڑیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےقتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ سمبڑیال پولیس نے قتل کے ایک سنگین واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

سیالکوٹ۔ 05 جون (اے پی پی):ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایات پر تھانہ سمبڑیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےقتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ سمبڑیال پولیس نے قتل کے ایک سنگین واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایات کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں