اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2019ء کے امتحانات کورونا وبا کی وجہ سے منعقد نہیں ہوسکے یونیورسٹی نے اِن امتحانات کے بارے اپنی پالیسی واضح کردی ہے ۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق بی ایس بی ایڈ ایم اے ایم ایس سی اور ایم ایڈ پروگرامز کے طلبہ کا امتحان''اینڈ ٹرم ایسسمنٹ''کی صورت میں ہوگا اِ س امتحان کا سوالنامہ چند …
سمسٹر خزاں 2019ء کے بی ایس بی ایڈ ایم اے ایم ایس سی اور ایم ایڈ پروگرامز کے طلبہ کا امتحان”اینڈ ٹرم ایسسمنٹ”کی صورت میں ہوگا سوالنامہ چند دنوں میں ویب سائٹ پر مہیا کردیا جائے گا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2019ء کے امتحانات کورونا وبا کی وجہ سے منعقد نہیں ہوسکے یونیورسٹی نے اِن امتحانات کے بارے اپنی پالیسی واضح کردی ہے ۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق بی ایس بی ایڈ ایم اے ایم ایس سی اور ایم ایڈ پروگرامز کے طلبہ کا امتحان”اینڈ ٹرم ایسسمنٹ”کی صورت میں ہوگا اِ س امتحان کا سوالنامہ چند دنوں میں ویب سائٹ پر مہیا کردیا جائے گا طلبہ کو یہ پرچہ جات ہاتھ سے لکھنا ہونگے اور بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ/کورئیر یونیورسٹی کے اپنے متعلقہ ریجنل آفس ایک ہی لفافے میں ارسال کرنے ہونگے۔تمام طلبہ کی ہینڈ رائٹنگ اُن کے سابقہ پرچہ جات کے ساتھ موازنہ کی جائے گی مختلف طلبہ کا ایک جیسا مواد اور نقل کرنے کی صورت میں اُن طلبہ پر یونیورسٹی قوانین کے مطابق (یو ایم سی) بن سکتا ہے۔ دیر سے ارسال کردہ یا دستی جمع کئے جانے والی جوابی کاپیاں وصول نہیں کی جائیں گی۔ طلبہ مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی ویب سائٹ یا اپنے ریجنل کیمپس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔








