سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران 7.6 فیصدکی شرح نموریکارڈ

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.6 فیصدکی شرح نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2022ء میں کارکنوں کی ترسیلات کی مستحکم کارکردگی برقرار رہی اور 2.2 ارب ڈالرکی ترسیلات آئیں، اس طرح ماہانہ 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات پہنچنے کا سلسلہ جون 2020ء سے جاری ہے۔ فروری …

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.6 فیصدکی شرح نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2022ء میں کارکنوں کی ترسیلات کی مستحکم کارکردگی برقرار رہی اور 2.2 ارب ڈالرکی ترسیلات آئیں، اس طرح ماہانہ 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات پہنچنے کا سلسلہ جون 2020ء سے جاری ہے۔

فروری 2022ء کے دوران ترسیلات ماہ بہ ماہ 2 فیصد بڑھ گئیں حالانکہ اس مہینے ایامِ کار کی تعداد کم ہوتی ہے، جبکہ ترسیلات سال بسال بنیاد پر 2.7 فیصد کم ہوگئیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2022کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ترسیلات مجموعی طور پر 20.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت7.6 فیصد زائد ہیں۔

فروری 2022ء کے دوران زیادہ تر رقوم سعودی عرب (558 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (387 ملین ڈالر)، برطانیہ (319 ملین ڈالر) اور امریکہ سے 210 ملین ڈالر سے آئیں۔