سمندر پارمقیم پاکستانیوں نے دس ماہ کے دوران 1.8 ارب ڈالر ماہانہ کی شرح سے ترسیلات زر کیں، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی دس ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اوسطاً 1.8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں جبکہ جولائی تا اپریل کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 18.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی دس ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اوسطاً 1.8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں جبکہ جولائی تا اپریل کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 18.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے اختتام تک سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کا حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال عید الفطر کے موقع پر 2.4 ملین افراد نے سٹیٹ بینک سے نئے کرنسی نوٹوں کےلئے اپلائی کیا ہے اور انہیں 350 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے ہیں۔