سمندر پار پاکستانی مادر وطن کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وزارت سمندر پار پاکستانیز عبدالرحمن کانجو نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی مادر وطن کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر بھیج کر معاشی ترقی میں اپنا نمایاں حصہ ڈال رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ادارہ محنت …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وزارت سمندر پار پاکستانیز عبدالرحمن کانجو نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی مادر وطن کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر بھیج کر معاشی ترقی میں اپنا نمایاں حصہ ڈال رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر محمد ہاشم پاپولزی نے کہا کہ تمام تارکین وطن کو بلا امتیاز سہولیات کی فراہمی اور ان کی شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس حوالے سے مختلف ائرپورٹس پر سہولت کار کاﺅنٹر بنائے گئے ہیں تا کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Leave a Reply