اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہمیشہ کیطرح مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ملک کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر عطیات دیں۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ جب بھی ضرورت پیش آئی سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے وطن کیلئے بھرپور …
سمندر پار پاکستانی ہمیشہ کیطرح مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ملک کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر عطیات دیں،وزیراعظم عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہمیشہ کیطرح مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ملک کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر عطیات دیں۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ جب بھی ضرورت پیش آئی سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے وطن کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے درپیش صورت حال میں ایک بار پھر اپنا کردار اداکریں اور وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کرائیں۔








