اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سندھی کلچر ڈے سندھ کے بھائی چارے، امن، سلامتی اور اخوت کا ضامن ہے۔ سندھی کلچر ڈے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے سندھی ثقافتی دن کے موقع پر کراچی سے لے کر کشمور تک، کینجھر سے لے کر کارونجھر تک ثقافتی رنگوں میں رنگے تمام شہروں، دیہاتوں …
سندھی کلچر ڈے سندھ کے بھائی چارے، امن، سلامتی اور اخوت کا ضامن ہے،ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سندھی کلچر ڈے سندھ کے بھائی چارے، امن، سلامتی اور اخوت کا ضامن ہے۔ سندھی کلچر ڈے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے سندھی ثقافتی دن کے موقع پر کراچی سے لے کر کشمور تک، کینجھر سے لے کر کارونجھر تک ثقافتی رنگوں میں رنگے تمام شہروں، دیہاتوں اور بستیوں کے سندھی بھائیوں کو مبارکباد دی ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ کے بزرگان دین نے پوری دنیا میں علمی شعور اجاگر کرکے ایک بے مثال کام کرکے دکھایا ہے، سندھ کی دھرتی تمام زبان بولنے والوں کا یکجا ایک گلدستہ ہے، جس میں سندھی، بلوچ، پختون اور پنجابی ایک بھائی کی طرح صدیوں سے محبت اخوت سے رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی، بلھے شاہ اور میاں محمد بخش کا کلام آنیوالے ہزاروں سالوں تک ہماری آئندہ آنیوالی نسلوں کیلئے رابطے قومیت، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا رہے گا ۔








