اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ ایتھلیٹکس ٹیموں کے لئے مردوں اور خواتین کے ٹرائلز 21 دسمبر کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں ہوں گے۔ اظہر صمدانی کے مطابق ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ٹرائلز میں سندھ بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ منتخب ٹیموں کے کھلاڑی 53 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت …
سندھ اتھلیٹکس ٹیموں کے لئے مردوں اور خواتین کے ٹرائلز 21 دسمبر کو ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ ایتھلیٹکس ٹیموں کے لئے مردوں اور خواتین کے ٹرائلز 21 دسمبر کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں ہوں گے۔ اظہر صمدانی کے مطابق ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ٹرائلز میں سندھ بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ منتخب ٹیموں کے کھلاڑی 53 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔ یہ چیمپئن شپ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 28 دسمبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی
پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں مردوں کے 23 اور خواتین کے 21 ایونٹس منعقد ہوں گے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 27 دسمبر کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








