اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):سندھ نے 35 ویں نیشنل گیمز میں پیڈل کے نمائشی مقابلوں میں مردوں اور خواتین کے ٹائٹل جیت لئے۔ مردوں کا ٹائٹل سندھ-1 (ہشیش کمار اور پربھات کمار) نے جبکہ خواتین کا ٹائٹل سندھ-1 (نتالیہ زمان اور نتاشا زمان) نے حاصل کر لیا۔اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی چیف ایگزیکٹو بخاری سیلنسز و نائب صدر بزنس کمیونٹی مشتاق علی خان اور ان کی اہلیہ مسز مشتاق علی …
سندھ نے 35 ویں نیشنل گیمز میں پیڈل کے نمائشی مقابلوں میں مردوں اور خواتین کے ٹائٹل جیت لئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):سندھ نے 35 ویں نیشنل گیمز میں پیڈل کے نمائشی مقابلوں میں مردوں اور خواتین کے ٹائٹل جیت لئے۔ مردوں کا ٹائٹل سندھ-1 (ہشیش کمار اور پربھات کمار) نے جبکہ خواتین کا ٹائٹل سندھ-1 (نتالیہ زمان اور نتاشا زمان) نے حاصل کر لیا۔اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی چیف ایگزیکٹو بخاری سیلنسز و نائب صدر بزنس کمیونٹی مشتاق علی خان اور ان کی اہلیہ مسز مشتاق علی خان، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سرپرست شیخ شکیل الیاس، پنجاب پیڈل ایسوسی ایشن کے صدر شاہد فقیر، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان شیراز تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اوراسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین، سیکرٹری قراۃ العین، نائب صدور دانش احمد اور ریحان الدین، فنانس سیکرٹری کریمہ بانو، سی ای او مدثر آرائیں، ڈائریکٹر مارکیٹنگ یمنا ملک کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
گزشتہ روز نیو میدان کے ایم سی سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پیڈل کے مردوں کے فائنل مقابلوں میں سندھ-1 (ہشیش کمار اور پربھات کمار) نے کامیابی حاصل کر لی، سندھ-4 (سمیر زمان اور ریحان عبداللہ) نے دوسری اور سندھ 3 (نفیس یعقوب اور ریان یونس) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح خواتین کے مقابلوں میں سندھ-1 (نتالیہ زمان اور نتاشا زمان) نے کامیابی حاصل کی۔ سندھ-5 کے (زوبیہ راشد اور علیزہ راشد) نے دوسری اور سندھ-4 (فائزہ انصاری اور ایشل ملک) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔








